• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا نے عیسائی ماہر علم الاعداد کی پیشگوئی کو افواہ قرار دیدیا

Nasa Condemned The Predecessor Of Christian

کیا اتوار کو دنیا ختم ہونے والی ہے؟ کیا قیامت آنے میں چندگھنٹے سے کم کا وقت رہ گیا؟ کیا کوئی پراسرار سیارہ نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کردے گا اور زمین پر زلزلوں کی صورت میں تباہی لے کر آئے گا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر کھلبلی مچ گئی، ناسا نے افواہیں قرار دے کر مسترد کردیا، کہا ایسا کوئی سیارہ ہے ہی نہیں ۔

نظام شمسی میں مداخلت کرنیوالا ایک پرسرار سیارہ زمین پر زندگی کے لئے موت کا پروانہ ثابت ہوسکتا ہے،یہ ماننا ہے عیسائی ماہر علم الاعداد ڈیوڈ میڈ کا جنہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ’ نیبریو‘ یا ’پلانیٹ ایکس ‘نامی سیارہ 19 نومبر کو نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کردے گا۔

عیسائی ماہر علم الاعداد کی پیشگوئی کے مطابق سیارے کی وجہ سے کرہ ارض پر زلزلوں کی صورت میں بڑی تباہی آئے گی اور دنیا تہس نہس ہو کر رہ جائے گی،سماجی رابطہ ویب سائٹس پرگردش کرتی ان خبروں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے ۔

لیکن امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے سب جھوٹ ہے ، دھوکہ ہے، فریب ہے، نہ تو ایسے کسی سیارہ کا وجود ممکن ہے اور اگرایسا ممکن ہوتا تو اسکی کشش ثقل نے چاند کو زمین کے محور سے اٹھا کر دور پٹخ دیا ہوتا۔

اس سے قبل ڈیوڈ میڈ نے ستمبر میں سیارہ ایکس کے زمین سےٹکرانے کی پیشگوئی کی تھی جو جھوٹ ثابت ہوئی تھی۔

تازہ ترین