• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، کتے کو فوجیوں کی جان بچانے پراعلیٰ ترین اعزاز

Dog Mali Awarded Medal For Afghanistan Bravery

برطانوی ا سپیشل فورس کے آٹھ سالہ کتے’’ مالی‘‘ کو 2012میں افغا نستان میں طالبان کے خلا ف انتہا ئی حساس فو جی آپریشن کے دوران شدید زخمی ہونے کے با وجود سینکڑوں فوجیوں کی جان بچانے پرملک کے اعلی ترین فوجی اعزازوکٹوریہ کراس کے مساوی اعزاز ’پی ڈی ایس اے ڈکن تمغے‘ سے نوازا گیاہے ۔

یہ برطانوی فو جی کتا عسکریت پسندوں کے خلاف فوجیوں کی مدد کرتا تھا۔اس کتے نے خصوصی بوٹ سروس (ایس بی ایس) کے حملے میں بھی حصہ لیااور کابل میں ٹاور بلاک میں مسلح خود کش سکواڈ کی طرف سے ایک بڑا محاصرہ ختم کر نے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

وہ اپنے فوجی ہینڈلر کے ساتھ رہتا تھااور دھما کہ خیز مواد تلاش کرنے میں مدد کرتا تھا۔وہ دھماکوں میں شدید زخمی بھی ہو اجس سے اس کے بائیں کان کو نقصان پہنچا ۔

افغانستان کی مہم کے دوران دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کے لئے تربیت یا فتہ کتوں کا انتہائی اہم کردار رہا ہےافغا ن جنگ میں مالی نامی اس کتے کی خدمات کو تسلیم کرتے ہو ئے اسے میڈل سے نوازا گیا ہے۔

اب وہ فرنٹ لائن کے فرائض سے ریٹائرڈہو گیا ہے او ر لیسٹر شائرمیںعسکری خدمات انجام دینے والےجانو رو ں کے مرکز میں نئے کتوں کو تربیت میں مددفراہم کر رہا ہے ۔

 

 

تازہ ترین