• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، ریحام

Violence In Khyber Pakhtunkhwa Is Increasing Reham Khan

عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ووٹ بینک کے دباؤ کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی۔ صوبے میں تعلیم کی کمی، بے روزگاری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

پشاور میں یتیم بچوں کے ادارے آغوش میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بچے غیر محفوظ ہیں۔صوبے میں تعلیم کی کمی اور بے روزگاری ہے ، صوبائی حکومت ووٹ بینک کے دباؤ کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے کا وزیراعلیٰ کو فوری نوٹس لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ، اثاثے چھپانے اور ٹیکس نہ دینے والے تمام افراد کے خلاف یکساں کاروائی ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران کے گھر سے نکلنے کے بعد انہوں نے اپنا وقت فلاحی کاموں کے لئے وقف کردیا ہے۔

تازہ ترین