• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیر کا عرب ممالک سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

Israel Claim Saudi Arabia Secret Contact

اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سمیت مختلف عرب ممالک سے خفیہ رابطے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ میں شامل وزیر توانائی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سمیت مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں۔

تا ہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام ممالک کے نام ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ممالک ایسا نہیں چاہتے اور ہم ان ممالک کی اس خواہش کا احترام کرتے ہیں۔

اس سے قبل نیتن یاہو بھی عرب ممالک سے تعلقات کا اشارہ دے چکے ہیں۔

تازہ ترین