• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جھگڑے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، خاتون زخمی

Police Man Injured Woman Through Firing

کراچی کے علاقے لیاری میں بغدادی تھانےکی حدود میں بلڈنگ سے کچرا نیچے پھینکنے پر جھگڑا ہوگیا، پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق بغدادی کے علاقے میں یوسف ہارون روڈ پر واقع بلڈنگ میں خاتون نے دوسری منزل سے کچرا نیچے پھینکا جو علاقے میں رہائش پزیر پولیس اہلکار زاہد پر آکر گر گیا۔

پولیس ہیڈ کواٹر میں تعینات اہلکار زاہد نے طیش میں آکر خاتون سے جھگڑا کیا اور ایک ہوائی فائر کردیا، جس سے 23 سالہ گل بی بی زخمی ہوگئی۔

پولیس نے اہلکار زاہد کو گرفتار کرلیا ہے، ایس پی لیاری آفتاب نظامانی کے مطابق اہلکار نشے کی حالت میں تھا۔

تازہ ترین