• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بلاول بھٹو نے جہانگیر پارک کا افتتاح کردیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جہانگیر پارک کا افتتاح کردیا۔

پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بیس کروڑ روپے کی لاگت سے جہانگیر پارک کی تزئین و آرائش کا کام کیا ہے۔

آئندہ عام انتخابات میں کراچی کے شہریوں کو آزادانہ ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا گیا تو شہر میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ عالمی خطرہ ہے لیکن سندھ حکومت نے گلوبل وارمنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے کام کئے ہیں، سولر انرجی پر کام کیا ہے، پانی کی نہروں کو پکا کیا جارہا ہے، اسی طرح دیگر منصوبے بھی شامل ہیں، سندھ حکومت نے تعلیم کے میدان میں بھی اچھا کام کیا ہے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم فوارہ چوک سے گارڈن تک سڑک کو اسی سال مکمل کریں گے، پرانے کراچی کو اس کی اصل شکل میں بحال کر رہے ہیں، کراچی کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔ ہم شہر کی رونقیں بحال کریں گے۔

تازہ ترین