• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 20 دسمبر کو روانہ ہوگی

The National Team Will Leave For New Zealand On December 20

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 20 دسمبر کو روانہ ہوگی، فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف چھٹیاں لے کر اپنے اپنے وطن چلا گیا ہے، مکی آرتھر اور اسٹیو رکسن میزبان ملک میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ہیڈ کوچ مکی آرتھر ، فیلڈنگ کوچنگ اسٹیو رکسن ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن پر مشتمل ہے جو چھٹیوں پر اپنے اپنے ملک روانہ ہوگیا ہے، ہیڈ کوچ اور فیلڈنگ کوچ نیوزی لینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم کا مختصر دورانیے کا کیمپ نیوزی لینڈ میں ہی لگایا جائے گا ،پاکستان ٹیم 20دسمبر کو میزبان ملک روانہ ہو گی ۔ ٹیم کو گرانٹ فلاور اور گرانٹ لیوڈن دبئی میں جوائن کریں گے ، اس دوران نئے فزیو تھراپسٹ کی تعیناتی عمل میں لائے گی۔

نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی اسکریننگ کی جائے گی جس کی نگرانی بولنگ کوچ اظہر محمود کریں گے، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز سے قبل 3 جنوری کو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

تازہ ترین