• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Us Baseball Coach Reached Lahore

نامور امریکی بیس بال کوچ جارج سینٹیاگو چھ روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ لاہور میں آئی او سی سالیڈیریٹی کوچنگ کورس کنڈکٹ کریں گے۔

جارج سینٹیاگو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں ، یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور اُنہیں امید ہے کہ اچھی یادیں لے کر وطن واپس جائیں گے۔

امریکی کوچ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کوچز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین