• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا پاکستانی سیاست میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا دعویٰ

Bilawal Claims Of Introducing Modern Technology In Pakistan Politics

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی سیاست میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئی روایات متعارف کرانے کا دعویٰ کردیا ۔

پی پی چیئرمین ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے آج بیک وقت چار شہروں میں کارکنوں سے خطاب کریں گے ،جن میں پشاور ، فتح جنگ، مظفر آباد اور گوجرخان شامل ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بارپیپلز پارٹی ہولوگرام ٹیکنالوجی کی شروعات کررہی ہے، آج اور آنے والے چند دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کروں گا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پارٹی کی 50 سالہ تقریبات کے ہولوگرافک دعوت نامےدوں گا۔

تازہ ترین