• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم پیشی پر عدالت برہم، رائو انوار کے وارنٹ گرفتاری جاری

Arrest Warrant Issued For Rao Anwar In Absentee From Court

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے مقدمات میں گواہی کے لئے پیش نہ ہونے پر ایس ایس پی ملیر راو انوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے سلیم شہزاد کے خلاف جلائو گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی سے متعلق 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور ڈی ایس پی خالد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کہا کہ مقدمات گواہوں کی عدم حاضری پر التوا کا شکار ہورہے ہیں، ایس ایس پی راؤ انوار کو متعدد بار پیش ہونے کے نوٹسسز جاری کئے جاچکے ہیں،نوٹس تعمیل ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہورہے ہیں،جس پر عدالت نے ایس ایس پی رائو انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی شرقی کو حکم دیا ہے کہ رائو انوار اور ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کوگرفتار کرکہ 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے، سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانہ میں 3 مقدمات 1992 سے درج ہیں۔

تازہ ترین