• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلونے کے شوق میں بچی وینڈنگ مشین میں چلی گئی

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں بھی دو سالہ بچی کھلو نے لینے کے شو ق میں وینڈنگ مشین کے اندر چلی گئی۔

کہا جاتا ہے کہ بچوں کی شرارتیں عروج پرہوتی ہیں، بچوں کو شیطانیوں سے باز رکھنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی لگتا ہے جو آئے دن کوئی نہ کوئی مصیبت کھڑی کرکے والدین کو پریشان کرتے رہتے ہیں۔

بچی کو وینڈنگ مشین کے اندر دیکھ کر اس کی ماں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اس نے فوری طور پر انتظامیہ کو طلب کیا تاہم چند منٹوں کے بعد ہی اپنا من پسند کھلونا ساتھ لے کر شرارتی ننھی پری باہر آگئی۔

بچی کی شرارت پر مبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین