• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈش نوجوان کا بل کھاتی سڑک پر لانگ بورڈنگ کا مظاہرہ

یوں تو لانگ بورڈنگ کرتے ہوئے اکثر نوجوان عام دکھائی دیتے ہیں، تاہم لانگ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت کے ساتھ ساتھ توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

زیر نظر ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو بل کھاتے پہاڑی راستے پر ٹریفک کے درمیان تیز ترین رفتار سے لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہا ہے۔

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے کرتب بازی کیلئے امریکی ریاست ایریزوناکے پہاڑ کا انتخاب کیا۔

اس نے پہاڑ پر بنی بل کھاتی سڑک پر لانگ بورڈ نگ کا ایسا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔

تازہ ترین