• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر کی تصاویر پر مبنی 2018ء کیلنڈر کا اجراء

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چست ترین سربراہِ مملکت کے طور جانے جاتے ہیں، ان کے شوق بھی منفرد نوعیت کے ہیں جو انہیں مقبولِ عام بنائے ہوئے ہیں۔

مارشل آرٹ، کھیلوں اور جانوروں کے دلدادہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تصاویر پر مبنی آئندہ سال 2018ء کے کیلنڈرکو جاری کیا گیا ہے۔

کیلنڈر میں شامل تصاویر میں روسی صدر کو چیتے کے ساتھ کھیلتے اور شکار کرتے دکھایا گیا ہے۔

کیلنڈر میں ولادیمیر پیوٹن کی ہیوی بائیک چلانے، جوڈو اور آئس ہاکی کھیلنے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین