• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز سیریز کا پہلا معرکہ، انگلینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

First Ashes Test England Won And Bat First

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں شروع ہوچکا، میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ میں ابتدا ہی میں 4اعشاریہ 2اوورز کے کھیل کے دوران ہی انگلش اوپنر الیسٹر کک 2رن کے اسکور پر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے، ان کا سلپ پر پیٹر ہینڈز کمب نے کیچ لیا۔

میچ میں انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میںکپتان جو روٹ، الیسٹر کک، مارک اسٹون مین، جیمز ونس، ڈیوڈ ملان، معین علی، جونی بیئر اسٹو، کرس وکس، اسٹورٹ براڈ، جیک بال اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

ادھر میزبان کینگروز ٹیم میں کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکروفٹ، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کمب، شون مارش، ٹم پین، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ، پیٹ کمنزاور نیتھن لائن شامل ہیں۔

تازہ ترین