• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے حقوق اورتعلیم پر بہت کام کی ضرورت ہے،سینیٹر ایس ایم ظفر

Lot Of Work On Children Rights And Education Senator Sm Zafar

سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق اورتعلیم پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا بھی سماجی مسائل کو جگہ دے۔

لاہور میں وفاقی محتسب کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہاکہ چھوٹے بچے بے زبان ہوتے ہیں ،وہ اپنی شکایات اورمسائل ہم تک نہیں پہنچا سکتے ، ہمیں خود ان کی بات سننا ہوگی۔

سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا کہ بچوں سےغیر مساوی سلوک اورحقوق سے عدم فراہمی وہ مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب طاہر شہباز نے کہا کہ جیلوں میں بچوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،ان کے لیے سوئٹ ہومز بھی بنائے جانے چاہئیں۔

وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے 13 کمپلینٹ کمشنرز مقررکیے ہیں،ہیلپ لائن کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین