• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ:جیمز بانڈ کے چھ کرداروں کےمومی مجسمے نمائش کے لئے پیش

بچے اور بڑے ،سب کی فیورٹ جاسوسی فلم سیریز 'جیمز بانڈکے کرداروں کے ساتھ سیلفیاں بنانی ہیں تو چین پہنچ جائیں کیونکہ بیجنگ کے عجائب گھر میں جیمزبانڈ کے مشہور کرداروں کو مومی مجسموں میں ڈھال کر نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

بیجنگ کے مادام تساؤ میوزیم میں فلم سیریز کے چھ مشہور جاسوسی کرداروں کے مومی مجسموں کو نمائش کا حصہ بنا یا گیا ہے جسے دیکھنے شائقین کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔

ان مجسموں میں شین کونرے،جارج لیزن بائے،راجر مور،ٹیموتھی ڈیلٹن،پیرس بروسنن اور ڈینیل کریگ کے مومی مجسمے شامل ہیں جن کے ساتھ سیلفیاں بنا کرشائقین محظو ظ ہوتے نظر آئے ۔

تازہ ترین