• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے ٹکٹوں کی فروخت میںبڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف

Fraud Revealed In Pia Tickets Sales

پی آئی اے میں ٹکٹوں کی فروخت میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پر 28 مسافروں کو جعلسازی کے ذریعے مفت 2طرفہ ٹکٹ جاری کردیئے گئے۔

بروقت اطلاع ملنے کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ صرف 10 مسافروں کو روک سکی جبکہ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سالانہ فیس لینے والی امریکی آئی ٹی کمپنی بھی فراڈ پکڑنےمیں ناکام رہی۔

پی آئی اے کا سب سے زیادہ منافع بخش جدہ سعودی عرب کا فضائی روٹ ہے، مگر انتظامیہ اسے بھی بدعنوان افسروں اور ٹریول ایجنٹ مافیا سے محفوظ رکھنے میں ناکام ہے۔

برطانیہ میں موجود 2 ٹریول ایجنسیوں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 پر لاہور جدہ لاہور روٹ پر 28 ٹکٹ جاری کیے، ایک ہی پرواز پر یہ تمام 28 ٹکٹ مفت بنے، ایک برطانوی ٹریول ایجنسی نے ایربرونائی کی دستاویزات پر 5 ٹکٹ جاری کیے۔

پی آئی اے ترجمان کا موقف ہے کہ یہ رقم ایربرونائی پی آئی اے کو ادا کرئے گی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جدہ سیکٹر پر پی آئی اے اور ایر برونائی کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہےجبکہ برطانوی شہر ہونس لو کی ایک دوسری ٹریول ایجنسی نے 18 مفت ٹکٹ جاری کئے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میں سے 10 مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بروقت پتا چل جانے کے باوجود بھی پی آئی اے انتظامیہ 18 مسافروں کو مبینہ طور پر جعل سازی سے بنے مفت ٹکٹس پر سفر سے نہیں روک سکی۔

اس معاملے میںایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سالانہ فیس لینے والی امریکی آئی ٹی کمپنی بھی فراڈ روکنے میں ناکام رہی اور ساتھ ہی پی آئی اے کی ناتجربہ کار اعلی انتظامیہ بدعنوانیوں پر قابو پانے میں ناکام ہے۔

تازہ ترین