• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Injured Young Boy Died In Lahore

لاہور میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رنگ محل میں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا تھا جو اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 22سالہ نوجوان کی شناخت شہبازکے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے اطراف پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب رحمان پورہ میں گھر سے خاتون وکیل کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین