• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت ،پاسمااور آباد گار’ گنے‘ کی قیمت پر متفق

The Sindh Government And The Settlement Agree On The Value Of Price

سندھ میں گنے کی قیمتوں اور شوگر ملیں چلانے کا تنازع حل ہواگیا، ایک من گنے کی قیمت 182 روپے مقرر کردی گئی۔

سندھ کے وزیر زراعت سہیل انور سیال کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن ،سندھ چیمبر آف ایگریکلچراور سندھ ایگریکلچربورڈ کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اس موقع پر کل سے شگر ملیں چلانے کا اعلان آبادگاروں نے احتجاج کی کال واپس لے لی ، فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں گنے کی فی من قیمت 182 روپے ہوگی۔

حکومت اور پاسما کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد آبادگاروں نے احتجاج کا اعلان بھی واپس لے لیا ،سہیل انور سیال نے کہاہے کہ مل مالکان کل سے شوگر ملیں چلانا شروع کردیں گے ۔

ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسی کی وجہ سے سندھ میں گنے کی نرخوں اور کریشنگ کے عمل میں تاخیرسے تنازع ہوا، جسے آج صوبائی حکومت نے افہام تفہیم سے حل کردیا ہے ۔

تازہ ترین