• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: فائرنگ کا ایک اور زخمی چل بسا

Another Injured Of Imam Bargha Fire Died

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص اسپتال میں دورانِ علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسپتال ذرائع نے مذکورہ شخص کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ کی امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد اب 2 ہو گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت سابق ایڈیشنل ایڈو وکیٹ جنرل سندھ سیدین زیدی کے نام سے ہوئی ہے، حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے امام بارگاہ باب العلم کے قریب نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد نکلنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

واقعے میں اسی وقت جاں بحق ہونے والا حُب دار حسین انٹیلی جینس بیورو کا ملازم اور ضلع اٹک کا مکین تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان گھات لگائے بیٹھے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

 

تازہ ترین