• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد انتقال کر گئے

Fathers Of Martyr Lieutenant Arsalan Died

کچھ عرصہ قبل خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کے والد انتقال کر گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک میں نہ صرف جوانوں بلکہ ان کے خاندانوں کی قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لیفٹیننٹ ارسلان عالم خیبر ایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

شہید ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی اور وہ نئی قائم کی گئی چیک پوسٹ پر آفیسر کمانڈنگ تعینات تھے۔

 

تازہ ترین