| |
Home Page
جمعہ 26 ربیع الاوّل 1439ھ 15 دسمبر2017ء
November 30, 2017 | 07:18 am

کراچی: مختلف علاقوں سے 4 گرفتار، حادثات میں 2 جاں بحق

From Differnt Aarea Of Karachi Four Criminal Arrested

From Differnt Aarea Of Karachi Four Criminal Arrested

کراچی میں مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں، اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے بارہ ربیع الاول کے جلوس کی گزرگاہ پہ آپریشن کے دوران 50 افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی۔

پولیس نے یوسف پلازہ سے کاشف نامی منشیات فروش کو ایک کلو سے زائد منشیات اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

بلوچ کالونی سے پولیس نے اسٹریٹ کرمنل بشیر کو اسلحے اور لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار کرلیا، ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل اور قیوم آباد میں دو ڈاکوئوں نے نقلی پستول دکھا کر شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، شور مچانے پر آس پاس موجود افراد نے دونوں ڈاکوئوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

ادھر بلدیہ ٹائون میں جلوس کی گزرگاہ کے راستے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، جس کے دوران 50 مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

سہراب گوٹھ میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون جبکہ کورنگی بلال کالونی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔