• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کی سیکورٹی کا پلان مرتب

Karachi Security Plan Eid Milad Un Nabi Peace Process

کراچی میں12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے بھی ضابط اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں 12 ربیع الاول کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، پورے شہر میں پولیس کی 23 ہزار سے زائد کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی ، جبکہ مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر تقریباً 5 پولیس افسران و اہلکاروں کی نفری تعینات ہوگی۔

پولیس کے افسران و اہلکار مرکزی جلوس میں موٹر سائیکل، موبائیل، پریزن وینز، بکتر بند پر سوار ہو کر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فرائض انجام دیںگے۔

اس کے علاوہ بم ڈسپوزل کی جانب سے جلوس کے راستوں کی سوئپنگ اور اونچی عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے، جلوس کے مرکزی پوائنٹس پر ایمبو لینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہوں گی۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے قوائد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ دل آزار تقاریر سے باز رکھنے کی پابندہوںگےجبکہ کیبل آپریٹرز دل آزار تقاریر نشر نہیں کرسکتے جبکہ پارکنگ کے مقامات جلوسوں اور محافل سے دور رکھے جائیں گے۔

سرکاری عمارتوں پر سیاسی،فرقہ وارانہ جھنڈے، بینر لگانے کی سخت ممانعت ہوگی، فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی ۔

 

تازہ ترین