• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈکپ میں194دن باقی، کاؤنٹ ڈاؤن شروع

روس میں فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جہاں گزشتہ روز194دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں دنیا بھر میں فٹبال کے مداحوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جو اس شاندار ایونٹ کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ماسکو کے مانیزہنایا اسکوائر پرفٹ بال ورلڈ کپ کی کاؤنٹ ڈاؤن گھڑی کو آن کردیا گیا ہے جو اب سے اس وقت تک کا تعین کر تی دکھائی دے رہی ہے جب ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب شروع ہو گی۔

فٹبال ورلڈ کپ میزبان روس کے گیارہ شہروں اور12 وینیوز پرکھیلا جائے گااور اس فٹبال ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں چیمپئن بننے کے لیے اِن ایکشن ہوں گی۔

ماسکو میں ورلڈ کپ فٹ بال کے لیے ٹیموں کے ڈراز کی پْروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مطابق گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے ہیں،جبکہ گروپ بی میں پرتگال، اسپین، مورکو، ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک ، گروپ ڈی میں ارجنٹینا، آئس لینڈ، کروشیا، نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا، سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن، جنوبی کوریا، گروپ جی میں بیلجئم، پاناما، تیونس، انگلینڈاور گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا، جاپان شامل ہیں۔

14 جون کو میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان افتتاحی مقابلہ شیڈول ہےجبکہ ایونٹ کے دوسرے روز یعنی 15 جون کو 2مسلمان ملک مراکش اور ایران مد مقابل ہوں گےساتھ ہی مصر اور یوراگوئے کا مقابلہ ہو گااور اس دن پرتگال اور سابق عالمی چیمپئن اسپین بھی آمنے سامنے ہوں گی تاہم فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین