• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت ملی تو پہلی ترجیح تعلیم ہوگی،عمران خان

If The Federal Government Is Found First Priority Will Be Education Imran Khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی آمدنی اور خرچوں میں بہت بڑا خسارہ ہے ، اس سال صوبے کو 110 ارب ملنے تھے ۔

بنوں میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں وہ پاکستانی ہوں ،جسے قوم سب سے زیادہ پیسا دیتی ہےوفاقی حکومت ملی تو 8ہزار ارب روپیہ اکٹھا کرکے دکھائوں گا ،خرچ کی پہلی ترجیح تعلیم ہوگی ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ میری نسل نے وہ نہیں کیا جو ہمیں کرنا چاہیے تھا ، میری امید نوجوانوں سے ہے ،ہم اپنا پیسا نوجوانوں پر لگائیں اور پاکستانی قوم کو اوپر لائیں گے ۔

پی ٹی آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ گریجویٹس امریکا میں ہیں،ہم اپنے نوجوانوں کی تعلیم پر پیسا خرچ کریں گے تو یہ ہماری طاقت بن سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پختون اور اردو بولنے والوں کے نام پر سیاست ہورہی ہے ،سیاست میں جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگ رہے ہیں۔

تازہ ترین