• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر اور فرانس کے ساڑھے 14ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

Qatar And France Signed 14 Billion Dollar Contracts

قطر اور فرانس نے ساڑھے چودہ ارب امریکی ڈالر ( 12 ارب یورو) کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

قطر کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کے عکاس ہیں۔

یہ معاہدے فضائی، ریلوے اور دیگر نقل و حمل کے شعبوں میں کیے گئے ہیں جبکہ قطر فرانس سے بارہ رفائیل جنگی طیارے بھی خریدے گا جبکہ2011 میں ایئر بس کے حوالے سے کئے گئے معاہدے کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک اگلے سال اپریل میں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد بھی کریں گے۔

تازہ ترین