• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ لیگی اراکین اسمبلی نے اپنی سیاست کا اختیار سیالوی کو دے دیا

The Five Pml N Assembly Members Gave His Political Power To Siyalvi

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے پانچ اراکین اسمبلی نے سیاسی مستقبل کے فیصلےکا اختیار پیر حمید الدین سیالوی کو دے دیا ۔ غلام بی بی بھروانہ کا قومی اسمبلی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی صدارت میں ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے 5اراکین اسمبلی نے استعفے دینے کا اعلان کردیا۔

ن لیگی ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایم این اے نثارجٹ، ایم پی اے غلام نظام الدین، ایم پی اے محمد خان بلوچ اور مولوی رحمت اللہ اسٹیج پر پہنچے اور سیاسی مستقبل کا اختیار پیر حمید الدین سیالوی کو دے دیا۔

ذرائع کے مطابق اراکین نے سیال شریف درگاہ کے پیر اور تحریک لبیک کے رہنما پیر حمیدالدین سیالوی کو استعفے پیش کرتے ہوئے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون رانا ثنا اللہ فوری طور پر مستعفی ہوں، اگر انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفے نہ دیے تو پھر بہت سے ارکان اسمبلی بھی تیار ہیں۔

تازہ ترین