• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل رائونڈر معین علی کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا

All Rounder Moeen Ali Face Ethnic Prejudice In Australia

انگلینڈکےمسلمان آل رائونڈر معین علی کوآسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا، ایشنر سیریز کے دوران تماشائیوں نے انہیں کباب والا کہہ کر چھیڑا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشنر سیریز کے دوران معین علی کو آسٹریلوی کرائوڈ کی نسلی فقرے بازی کا سامنا رہا، تاہم مسلمان آل رائونڈر نسلی تعصب کی آفیشل شکایت کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

معین علی باونڈری کے قریب فیلڈنگ کے دوران ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی کباب کی دکان کتنے بجے کھلتی ہے۔

مسلمان آل رائونڈر نے واضح کیا کہ وہ نسلی تعصب پر مبنی فقرے بازی کی شکایت نہیں کریں گے اور نہ اس طرح کی لفظی بحث میں الجھنا چاہتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کراوڈ کی جانب سے کچھ اچھی چیزیں بھی سننے کو ملتی ہیں، میچ کے دوران حریف کھلاڑیوں سے بھی نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔

معین علی نےیہ بھی کہا کتہ میں ان چیزوں سے کبھی متاثر نہیں ہوتا، پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

تازہ ترین