• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم مودی کا کانگریس کیخلاف پاکستانی کارڈ کا استعمال

Modi Use Anti Pakistan Card Against Congress

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس رہنمائوں کی پاکستانی ہائی کمشنر سے خفیہ ملاقات کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے اپنی اور گجرات کے عوام کی توہین قرار دیدیا ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ’نیچ آدمی‘ کہنے پر غصے میںہیں،انہوں نے کانگریس رہنما مانی شنکر ائیر سے بدلہ لینے کی ٹھان لی ، بدنام کرنے کے لئے ایک بار پھر پاکستان کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کانگریس رہنما کی پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے حالیہ ملاقات پر سوالات اٹھادیے ۔

گجرات کے شہر بناس کانتھا میں انتخابی ریلی سے خطاب میںمودی نے دعویٰ کیا کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، کانگریس کے نائب صدر حامد انصاری ،مانی شنکر ائیر نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے خفیہ ملاقات کی ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ گجرات کے انتخابات سے قبل کانگریس رہنمائوں کی ملاقات کی کیا وجہ ہے ؟ کیا یہ میری اور گجرات کے عوام کی توہین نہیں ؟یہ سنجیدہ معاملہ ہے ، کانگریسی رہنمااس خفیہ ملاقات کی وجہ بتائیں۔

واضح رہے کہ مانی شنکرائیرکی طرف سے نیچ آدمی کہنے پر مودی کو سخت غم وغصہ ہے اوروہ بھڑاس نکالنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

اس سے پہلے مانی شنکرائیرکے دورہ پاکستان کے دوران دونوںملکوں کے درمیان تعلقات میں انہیں روکاٹ قراردینے پرتنقیدکانشانہ بنایاتھا۔

تازہ ترین