• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطروں کے کھلاڑیوں کی اسکائی ڈائیونگ کے دوران سلیک لائننگ

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن کچھ سر پھرے اپنا شوق اس انداز میں پورا کرتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی حیران رہ جائیں اور تعریف کیے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان جانبازوں کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جو آسمان کی بلندیوں سے نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کر رہے ہیں بلکہ سلیک لائننگ کا شوق بھی بھرپور انداز میں پورا کر رہے ہیں۔

کیون، رومین ، میگزیم،ڈیوڈ، ٹونی اور نکلوس نامی جانبازوں نے ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز سے آزادانہ چھلانگ لگائی اور سلیک لائننگ کے ایسے اسٹنٹ پیش کیے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں ۔

اس کارنامے کو پیش کرنے کے لیے جہاں2 منچلوں نے رسی پکڑنے کے فراض انجام دیئے، وہیں دیگر جانبازوں نے آسمان پر اُڑتے ہوئے رسی پر چلنے سمیت قلابازیاں کھانے جیسے حیرت انگیز کرتب پیش کر کے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

تازہ ترین