• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص،کراچی ٹرین سروس بحالی امکان

Mirpurkhas Karachi Train Service Possible To Restoration

میرپورخاص،کراچی کے درمیان ٹرین سروس بحال ہونے کا امکان،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے میرپورخاص، حیدرآباد ریلوے ٹریک اور اسٹیشنوں کی صورت حال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر کی دلچسپی کے باعث میرپورخاص اور کراچی کے درمیان ایک طویل مدت سے بند مہران ایکسپریس ٹرین بحال کرنے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے میرپور خاص، حیدر آباد ریلوے ٹریک، اسٹیشنوں اور دیگر معاملات سے متعلق ریلوے کے متعلقہ افسران سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کی تازہ ہدایت پر ریلوے ہیڈکوٹر لاہور اور ریلوے کراچی ڈویژن کے ماہرین کی ایک ٹیم آئندہ دس دنوں میں سروے مکمل کرکے وفاقی وزیر کو جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

واضع رہے کہ سابق وزیر اعظم شہید بےنظیر بھٹو کی شہادت پر سندھ پھر میں ہونے والے بدترین ہنگاموں میں محکمہ ریلوے کو پہنچنے والے شدید نقصان کے بعد مہران ایکسپریس کے علاوہ میرپورخاص ،حیدرآباد کے درمیان چلنے والی ٹرینیں بھی بند کردی گئی تھیں،وفاق میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت اور اب مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں بند ٹرینیں بحال نہیں ہوسکی ہیں اور کراچی سمیت زیریں سندھ کے عوام کو سستی اور محفوظ سفر کی سہولت سے محروم کرکے ٹرانسپوٹرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین