• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا مارچ

Jamaat I Islami March To Integrate The Tribes Into Khyber Pakhtunkhwa

قبائل کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا مارچ نوشہرہ شوبرا چوک سے جہانگیر اور خیر آباد اٹک پل کے لیے روانہ ہوگیا ،مظاہرین نے قبائل کو حقوق دلانے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مارچ کے شرکاء کل صبح فیض آباد پہنچیں گے۔

قبائل کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے اور ایف سی آر قانون ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے زیر اہتما م لانگ مارچ کے شرکاء نے نوشہرہ شوبرا چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

جماعت اسلام کے صوبائی قائدین اورقبائلی رہنما نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی آر کا کالا قانون کسی طور قبول نہیں کریں گے تمام قبائل کوہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ماتحت لا یا جائے اور قبائل کو فوری طور پر الیکشن اصلاحات کے ذریعے قومی اور صو بائی اسمبلیوں میں نشستیں دی جائیں۔

مقررین نے مزید کہا کہ قبائل کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی تحریک منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

تازہ ترین