• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ،صحافت کرنیوالوں سرکاری ملازموں کیخلاف کارروائی کا اعلان

Sindh Journalists Announce Action Against Government Employees

سندھ میں سرکاری ملازمت کے ساتھ صحافت کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی جلد شروع ہوگی،حکومت سندھ نے ایکشن کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

چیف سیکریٹری سندھ پہلے ہی کارروائی کے لیے نوٹی فکیشن جاری کرچکے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ بھی دو سو سرکاری ملازمین کی فہرست جاری کرچکا ہے۔

حکومت سندھ نے سرکاری ملازمت کے ساتھ صحافت کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کے لیےکمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں حکومت سندھ نےتمام اضلاع میں کمیٹیان قائم کردی ہیں جو ایسے صحافیوں کی نشاندہی کرے گی جو سرکاری ملازمت بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم بھی ایسے سینکڑوں صحافیوں کی فہرست جاری کرچکا ہے جو سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ہیں اوراسکولوں سے غیر حاضر رہتے ہیں۔

تازہ ترین