• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کااعلان

Pakistan Blind Cricket Council Announces Team For World Cup

پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے17 رکنی پاکستان ٹیم کااعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کا فائنل اور چند میچز پاکستان میں ہوں گے۔

پاکستا ن بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے نثار علی کو کپتان اور عامر اشفاق کو نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ ، مسعود جان بیٹنگ کوچ، طاہر محمود بٹ ٹرینر اور آصف عظیم میڈیا مینیجر ہوں گے ۔

منتخب کردہ دیگر کھلاڑیوں میں (بی ون کیٹیگری) میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، (بی ٹو کیٹیگری) میں بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان جبکہ (بی تھری کیٹیگری) میں محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثناء اللہ مروت، اسرار حسین، محمد راشد اور ذیشان عباسی پلے انگ منیجرشامل ہیں۔

تازہ ترین