• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کا فرسبی سے ایسا نشانہ کہ عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کھیل کے میدا ن میں فرسبی کا بخوبی استعمال تو بہت دیکھا ہو گا،لیکن اب ماہر کرتب بازوں نے اسے نشانے بازی اور عالمی ریکارڈ قائم کرنےکے لیے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

جی ہاں بروڈی اسمتھ نامی اس امریکی کھلاڑی اور اس کے دوست کو ہی دیکھ لیں، جس نے فرسبی کی مدد سے حیرت انگیز ٹرک شاٹ لگا کرگینز عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے ۔

اس کھلاڑی نے کل 6ٹرکس پیش کیں، جن میں ایک منٹ میں سب سے زیادہ بیک کیچز پکڑنے کے ریکارڈ سے لے کر سب سے زیادہ کین گرانے ،طویل ترین فاصلے سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے ،تیز ترین فرسبی کیچ پکڑنے اور اچھالنے کا ریکارڈ سمیت دیگر کئی ریکارڈز اپنے نام کئے ۔

بروڈی اپنے فن میں اتنا ماہر ہے کہ فرسبی کو جس انداز سے اور جتنے فاصلے سے بھی مطلوبہ ہدف کی جانب اچھالے وہ فوراً ہی کامیابی سے نشانے پر جا لگتی ہے ۔

ٹھیک کہتے ہیں مہارت صرف مشق کرنے سے نہیں بلکہ شوق کے بدولت بھی حاصل ہوتی ہے اور انسان نا ممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔

تازہ ترین