• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا میں وِنٹر اولمپکس2018کا آغاز ہو گیا

وِنٹراولمپکس2018 کی مشعل کے سفرکا آغاز ہو گیاہے جس میں گزشتہ روز ایتھلیٹس کے علاوہ جدید روبوٹ نے بھی شرکت کی ۔

تقریب میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے جن میں روبوٹ ھی شامل تھا جس نے روشن مشعل کو مخصوص سفر طے کرنے کے بعد اگلے ایتھلیٹ کودیوار کے دوسری پارتھما ئی جبکہ اس موقعے پرروبوٹ کاسٹیوم پہنے ایتھلیٹس بھی توجہ کا مرکز بنا دکھائی دیا۔

اس سفر میں کل سات ہزار پانچ سو مشعل بردار ایتھلیٹس شرکت کرینگے جوآئندہ سال9فروری کو جنوبی کوریا کے شہر پیانگ یانگ پہنچے گی جہاں وِنٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہو گا۔

وِنٹر اولمپکس آئندہ سال 9فروری سے25فروری تک جاری رہیں گے۔

 

تازہ ترین