• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے:روہیت شرما3ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلےبیٹسمین

Rohit Sharma First Batsman

بھارتی بیٹسمین روہیت شرما ایک روزہ بین الاقومی میچوں تین ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔سری لنکا کے خلاف اُن کی دوسری ڈبل سنچری ہے۔

سری لنکا کے خلاف چندی گڑھ میں دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران روہیت شرما نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 153 گیندوں پر 12چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 208 رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 135 اعشاریہ 94 رہا۔

روہیت شرما نے 23جولائی 2007ء کو آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا۔

روہیت 173میچوں کی 167اننگز میں 45 اعشاریہ 51 کی اوسط سے 6 ہزار 400 سے زائد رنز بناچکے ہیں، جس میں 16سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کسی بھی اننگز میں اُن کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 264رنز ہے۔

تازہ ترین