• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں منچلوں کا سانتا کلاز کے روپ میں سڑک پر ہلہ گلہ

کرسمس کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے دنیا بھر میں نہ صرف تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں بلکہ مختلف ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

لندن میں بھی کرسمس کے حوالے سے سالانہ سانتا کون کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں منچلے سانتا کلاز کا روپ ھارے سڑکوں پر نکل آئے۔

لندن کے کنگ کراس سے شروع ہونے والے اس دلچسپ پریڈ میں ہزاروں افراد نے سانتا کلاز کے کاسٹیوم زیب تن کئے شرکت کی۔

شرکاء نے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے نہ صرف خوب ہلہ گلہ کیا بلکہ مسیحی تہوار کی آمد کو بھرپور انداز میں منایا۔

تازہ ترین