• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں جاپان میں لاتعداد روشنیوں سے سجے وِنٹر لائٹ فیسٹیول کا آغاز کیا گیا ہے، جو آئندہ سال تک جاری رہےگا۔

جاپان کے شہر ’اناگی‘ میں بڑے رقبے پر پھیلے، اس امیوزمنٹ پارک میں سجائے گئے، سالانہ لائٹ فیسٹیول میں در و دیوار، درخت، پودے، کرسیاں، راہداریاں اور ریلنگ سمیت ایک لمبی ٹنل بھی مکمل طور پر ایل ای ڈی لائٹوں سے سجی ہوئی ہے۔

ایل ای ڈی لائٹس کی وجہ سے رات کے اندھیرے میں یہ نظارے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔

یہ رنگا رنگ فیسٹیول آئندہ سال 2 فروری تک جاری رہےگا، جہاں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، یہاں کے دیدہ زیب نظارے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین