• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا انضمام کی حمایت ہے تو الگ صوبے کی بھی تحریک ہے، فضل الرحمان

If The Fata Integration Is Supported The Separate Province Has A Movement Fazlur Rehman

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ فاٹا کے اندر کسی حد تک انضمام کی حمایت ہے تو الگ صوبے کی بھی ایک تحریک ہے۔

کراچی دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بارے میں عوام کی اکثریت سے پوچھ لیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل فاٹا کی سپریم کونسل کا اجلاس ہوا، فاٹا کی سپریم کونسل نے کل پھر اپیل کی ہے، سپریم کونسل کو سپورٹ کرتا ہوں، آئیں مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جائے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ بل میں فنی کمزوری کی بات بالکل درست ہے، میرے کہنے پر فاٹا ریفارمز کا بل قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے حذف نہیں کیا گیا۔

انہوں نےکہا ہے کہ ہم سنجیدگی سے فاٹا کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں،اگر فاٹا کا انضمام کرنا ہے تو طریقے اور سلیقے سے ہونا چاہئے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جمہوریت کے راستے میں جبر نہیں ہونا چاہئے،دھرنوں اور پریشر کی بجائے مل کر بات کرنی چاہئے، ہم بھی دھرنے دے سکتے ہیں، قبائل کو مطمئن کیا جائے اور ان کی سپریم کونسل سے بات کی جائے۔

تازہ ترین