• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید دور کے جدید تقاضے، پولینڈ میں سانتا کلاز نے ٹریفک سے بچنے کا منفرد انداز اپنایا اور اپنی روایتی سلیج گاڑی پر روڈ کے ذریعے سفر کرنے کے بجائے اسے پیرا شوٹ سے باندھ لیا۔

فضا میں سفر کرتے ہوئے ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کے خوب مزے اڑائے۔

یہ دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب پولینڈ کی معروف سڑک پر پیرا شوٹ کے ذریعے اڑتے ہوئے سانتا کلاز نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ایل ای ڈی لائٹس سے سجی سلیج گاڑی پر فضائی سفر کرتے سانتا کلاز نے پیراشوٹ کے ذریعے اڑتے ہوئے ایسا منفرد نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائے۔

تازہ ترین