• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Banking Sector Investment Increase

کیلنڈر سال2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینکنگ سیکٹر کی خالص سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی دو اعشاریہ پانچ فیصد کمی کی نسبت ایک اعشاریہ آٹھ فیصداضافہ ہوا ہے تاہم زیرتبصرہ مدت میں بینکوں کی کارپوریٹ سیکیورٹیز میں 2.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بینکاری ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کے لیے اگرچہ خطرات موجود ہیں تاہم اگر بینکس اپنے ڈپازٹس میں خاطرخواہ اضافہ کرلیں تو انہیں وافر سرمائے کی وجہ سے آئندہ ماہ میں نجی شعبے کے متوقع قرض لینے کی رفتار میں تیزی سے فائدہ ہوسکتا ہے۔

تیسری سہ ماہی میں ان کے 112 ارب روپے کے مجموعی منافع کے مقابلے میں رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں منافع بڑھ سکتا ہے۔

 

تازہ ترین