• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کچھ ماہر شیفس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے دنیا کا سب سے طویل نوڈل تیار کرلیا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا۔

چین میں تین ماہر شیفس کی محنت اس وقت رنگ لائی جب انہوں نے چوبیس گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد 40کلو گرام آٹے سے 3084.32 طویل دنیا کا سب سے بڑا نوڈل تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

یہ ریکارڈ قائم کرنے کی خوشی میں اس نوڈل کو پکاکر 400سے زائد اسٹاف ممبر زاور بوڑھے لوگوں میں تقسیم کیا گیا جسے کھاکر سب لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

 

تازہ ترین