• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبین کوسٹ گارڈز نے مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے بچا لی

Libyan Coast Guards Saves Refugees Boat From Capsizing

لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے اُس وقت ایک سو سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا جب یورپ کی طرف سفر کرنے والی ان کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی۔

بچائے گئے لوگوں کے مطابق انہیں اُس وقت مدد پہنچی جب وہ ڈوبنے ہی والے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی کشتی تک لیبیا کے کوسٹ گارڈز کے پہنچنے سے قبل وہ 24گھنٹے تک سمندر میں بے یار و مددگار رہے تھے۔

رواں برس اب تک بحیرہ روم میں دو ہزار سے زائد ایسے مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں جو یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے،ان میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقہ کے صحرائے اعظم کے جنوبی یا اس سے متصل علاقوں سے تھا۔

تازہ ترین