• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے فیصلےسےامریکا دنیا میں تنہا ہو گیا،میر واعظ

Trump Decision Alone America In The World Mir Waiz

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ جارحانہ ہے، جبکہ فیصلے سے امریکا دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔

اسلامی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں عالم اسلام کے مشترکہ موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے متفقہ طور پر یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیئے جانے اور امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیئے جانے پر اپنی اور جموں کشمیر کے عوام کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

او آئی سی(اسلامی تعان تنظیم) کی جانب سے اسے ایک جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور مظلوم فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کے عزم کے اظہار پر او آئی سی کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

تازہ ترین