• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو عوام نے نہیں اداروں نے گرایاہے، جاوید ہاشمی

People Do Not Fall Nawaz Sharif Institution Fall Nawaz

سینئر سیاستدانم خدوم جاوید ہاشمی نےکہا ہےکہ میاں صاحب کو عوام نےنہیں اداروں نےگرایا،مخالفین کو اقتدارکی بھوک لگی ہوئی ہے۔

ایاز صادق دل چھوٹا نہ کریں،نوازشریف کو نہیں چھوڑابس ان سے اختلاف تھا،موجودہ صورتحال کو بہترکرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے جاوید ہاشمی نےکہاکہ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق دل چھوٹا نہ کریں بلکہ دل بڑا کریں حالات کو ہم سب نے ملکر ٹھیک کرنا ہےکوئی الیکشن ہارے یا جیتے لیکن جیت عوام کی ہونی چا ہئے۔

میاں صاحب کو عوام نےنہیں اداروں نے گرایا،میاں صاحب کو عوام نے تین باروزیراعظم بنایا، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مخالفین کو اقتدار کی ایسی کیابھوک لگی ہےکہ وہ حکومت کو پانچ سال پورےکرنےنہیں دے رہے ہیں۔

آج پاکستان سیاسی و آئینی بحران سےگزر رہا ہےملک میں جگہ جگہ پر دھرنوں سےپورے ملک میں افراتفری پیدا ہو چکی ہے یہ وقت پوری قوم کےمتحد ہونیکا وقت ہے،بلاول میں بہت سی صلاحتیں موجود ہیں،بلاول کو مستقبل کا اچھا لیڈر سمجھتا ہوں، زرداری اور بلاول بھٹو کو ملتان جلسے میں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں،جلسہ اچھا قدم ہے۔

تازہ ترین