• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کا نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ

سائنسی تحقیق کے ادارے ناسا نے ایک نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے کیپلر 90 کا نام دیا گیا ہے۔

ناسا نے زمین سے ڈھائی ہزار نوری سال کے فاصلے پر ایک نیا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں ایک سورج ہے جبکہ اس کے گرد آٹھ سیارے گردش کررہے ہیں۔

ناسا کے مطابق اس نظام کو جدید ترین کیپلر خلائی دوربین سے دیکھا گیا ہے جو زمین سے 2 ہزار 545 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

ادارے کے مطابق اس نظام کے مرکز میں ہمارے سورج کی طرح ایک ستارہ ہے اور اس کے گرد آٹھ سیارے گردش کرہے ہیں۔

یہ نظام شمسی ہماری زمین سے 30 فیصد بڑا اور اپنے سورج سے بہت قریب ہے اسی وجہ سے اس کا درجہ حرارت 800 درجے فارن ہائٹ تک ہوتا ہے۔ لیکن یہ پورا سسٹم ہمارے نظامِ شمسی سے ملتا جلتا ہے جس میں چھوٹے سیارے اندر اور بڑے سیارے بیرونی جانب ہیں۔

تازہ ترین