• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل ،گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر میگھن مارکل اس سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فہرست میں شامل ہیں۔

سرچ انجن گوگل نے اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے الفاظ اور شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میںبرطانوی شہزادے کی منگیتر میگھن مارکل، آئی فون ایکس اور میلانیا ٹرمپ بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں ایپل کا آئی فون8دوسرے نمبر پر ہے جسے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

اس سال سمندری طوفان ’ارما‘ نے کریبیئن جزائر اور فلوریڈا میں زبردست تباہی مچائی ہےاور اسے بھی گوگل پر بہت لوگوں نے سرچ کیاجو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

گوگل کی ٹاپ سرچز میں میتھیو ٹاڈ لار امریکی صحافی کا چوتھا نمبر ہے جسے دا ٹوڈے شو کی میزبانی تر ک کرنے کے باعث گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

اس فہرست میں پانچواں نمبر امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا ہے جبکہ امریکی ویب سیریز تھرٹین ریزنز وائے کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔

مشہور امریکی گلوکار تھامس ایرل پیٹی اس سال 2 اکتوبر کو چھیاسٹھ برس کی عمر میں عارضہ قلب کے باعث چل بسے تھے ، اس سال کی گوگل کی ٹاپ سرچز کی فہرست میں ان کی پوزیشن ساتویں ہے۔

اپریل 2017ء میں فجٹ ا سپینر نامی کھلونا بہت مقبول ہوا تھاجو آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں نویں نمبر پر 20 جولائی 2017ء کو چل بسنے والے چیسٹر چارلس بینینگٹن ہیں، انہوں نے خودکشی کر کے موت کو گلے لگا لیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فہرست میں دسواں نمبر بناسکی۔

 

تازہ ترین