• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی چمنی کو دھماکا خیز مواد سے لمحوں میں زمین بوس

ملائیشیا میں تاریخی چمنی کو دھماکا خیز مواد سے لمحوں میں زمین بوس کردیا گیا۔

یہ مناظرملائیشیا کے شہر شاہ عالم میں دیکھے گئے جہاں ایک فیکٹری کی 53سال پرانی بلندو بالا چمنی کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

60میٹر بلندتاریخی چمنی کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے اُسے صرف دس سیکنڈ میں زمین بوس کردیا گیا جبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

تازہ ترین