• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد اور اداکارہ حمائمہ ملک کی فلم ’ ارتھ ٹو کاایک اورگانا ’مرشد جی‘ ریلیز کردیاگیا۔

اداکار شان شاہد فلم ارتھ ٹوکے ذریعے طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین سمیت شوبز سے وابستہ تمام افراد کو فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔

فلم کا پہلا گانا ’سنوار دے‘ حال ہی میں ریلیز کیا گیا جس کی گلوکاری راحت فتح علی خان نے کی تھی اور اب اس فلم کا ایک اور گانا ’مرشد جی‘ بھی سامنے آگیا ہے۔

’مرشد جی‘کو پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

’مرشد جی‘ گانے کی کمپوزیشن ساحر علی بگا نے کی جبکہ اس گانے کی ویڈیو ڈائیریکشن خود شان شاہد نے کی ہے۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلرکو بھی شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ۔فلم میں اداکار شان کے علاوہ حمائمہ ملک، محب مرزا اور عظمیٰ حسن مرکزی کردارادا کریں گے۔

فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 

تازہ ترین